فیصل آباد کے تھانہ ساندل بار کے علاقے میں نجی سکول کی پارٹی کے دوران 13 سالہ طالبعلم عون نے فائرنگ کرکے اپنی 22 سالہ سکول ٹیچر حفظہ کو زخمی کر دیا۔ گولی ٹانگ میں لگنے سے ٹیچر زخمی ہو گئی، جسے فوری طور پر الائیڈ اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ فائرنگ کے بعد ملزم موقع سے فرار ہو گیا، جبکہ پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی