ایف آئی اے فیصل آباد نے فیسکو اہلکار کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ایف آئی اے فیصل آبادکے مطابق ملزم اکبر علی فیسکو میں بطور اسسٹنٹ لائن مین تعینات تھا اور فیسکو سب ڈویژن آفس مانا والا میں ڈیوٹی سرانجام دے رہا تھا۔ملزم نے شکایت کنندہ کے رشتے دار کو بھرتی کروانے کے لئے رشوت وصول کی۔ملزم کو شکایت کنندہ سے 30 ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا،ملزم اس سے قبل بھی 2 لاکھ روپے بطور رشوت وصول کر چکا تھا۔ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیششروع کر دی گئی ہے
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی