فیصل آباد میں گھریلو ملازم نے مالک کی آٹھ سالہ بیٹی اغوا کرلی، پولیس نے مقدمہ درج کرکے مغویہ اور ملزم کی تلاش شروع کردی۔تفصیل کے مطابق فیصل آباد کے علاقے پہاڑنگ میں بچی کے اغوا کا واقعہ پیش آیا ہے، جس میں ایک گھریلو ملازم اپنے مالک کی 8 سالہ بچی زریشہ کو بہلا پھسلا کر لے گیا۔ پولیس کے مطابق کوٹلی کا رہائشی ملزم ہدایت اللہ اپنے مالک مقصود کی موٹرسائیکل بھی لے کر فرار ہوا ہے، ملزم پہاڑنگ میں گلی میں کھیلتی بچی کو موٹر سائیکل پر بٹھا کر لے گیا۔واردات کے بعد چک جھمرہ پولیس نے مغویہ بچی کے باپ مقصود احمد کی مدعیت میں اغوا کا مقدمہ درج کرلیا ہے، جس کے بعد مزید کارروائی کا آغاز کردیا گیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی