فیصل آباد اور ملحقہ علاقوں میں انسانی جانیں بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔پنجاب کے مختلف شہروں میں دل کے علاوہ انسانی جان بچانے والی ادویات کے ساتھ ساتھ انسولین کی قیمتوں میں بے پناہ اضافے کی وجہ سے مریضوں کی مالی مشکلات بڑھ گئی ہیں۔ انسولین کی قیمتوں میں اضافے کے باعث شوگر کے مریض انسولین کے حصول کے لیے سرکاری اسپتالوں کے دھکے کھانے پر مجبور ہیں۔ سرکاری اسپتالوں میں بھی انسولین ختم ہونے کی خبریں سامنے آئی ہیں۔دوسری طرف گزشتہ روز وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے ہسپتالوں میں مفت ادویات کی فراہمی کے پراجیکٹ کا افتتاح کیا۔ مریم نواز نے راولپنڈی ،فیصل آباد اور ملتان میں میڈیسن وئیر ہاوس جلد فنکشنل کرنے کی ہدایت بھی کی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی