i پاکستان

فیصل آباد، اغوا برائے تاوان مقدمہ میں گواہ منحرف ہونے پر 7 ملزم ان بر یتازترین

July 12, 2024

فیصل آباد انسداد دہشت گردی کی عدا لت نے ہوٹل منیجر کے اغوا برائے تاوان کے مقدمہ میں گواہ منحرف ہونے پر خاتون سمیت7 ملزمان کو بری کر دیا ہے۔تفصیل کے مطابق تھانہ ڈی ٹا ئپ کالونی کے علاقہ میں گزشتہ سال ہوٹل منیجر ثاقب کو فون کا ل کے ذر یعے بلا نے کے بعد ملزمہ عروہ عرف سونیا نے اپنے ساتھیوں کی مدد سے اغوا کرتے ہوئے رہائی کیلئے 5 لاکھ رو پے تاوان طلب کیا تھا۔ پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمہ کا چالان انسداد دہشت گردی کی عدا لت میں بھجوایا تھا، مقدمہ کی سماعت کے دوران گواہ منحرف ہو گئے جس کے بعد انسداد دہشت گردی کی عدا لت کے سپیشل جج را جہ شاہد ضمیر نے ملزمان کو گواہ منحرف ہو نے کی بنا ء پر بری کر دیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی