i پاکستان

فیصل آباد، عدالت میں پولیس اہلکار کی فائرنگ، 2 افراد جاں بحقتازترین

November 04, 2022

فیصل آباد کی سیشن کورٹ میں پولیس اہلکار کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق پولیس اہلکار نے مقدمہ بازی کی رنجش پر عدالت میں فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں جبکہ لاشوں کو قانونی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی