i پاکستان

فیصل آباد، 13 سالہ کمسن لڑکے نے دوران ڈرائیونگ ٹک ٹاک بناتے ہوئے 8 سالہ بچے کو کچل دیاتازترین

February 06, 2025

فیصل آباد میں گاڑی کی ٹکر سے 8 سال کا بچہ جاں بحق ہوگیا۔پولیس کے مطابق یہ واقعہ فیصل آباد کے علاقے مدینہ ٹائون میں پیش آیا جہاں 13 سالہ کمسن لڑکا گاڑی چلا رہا تھا۔پولیس نے بتایا کہ 13 سالہ کمسن لڑکا گاڑی چلاتے ہوئے ٹک ٹاک ویڈیو بنا رہا تھا کہ اس نے 8 سالہ بچے کو گاڑی کی ٹکر مار دی جس سے بچہ جاں بحق ہوگیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی فوری کارروائی کرکے گاڑی چلانے والے لڑکے اور اس کی ویڈیو بنانے والے کو بھی گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی