i پاکستان

فیصد عوام جو عمران خان کے ساتھ ہے، شیخ رشیدتازترین

December 16, 2022

سربراہ پاکستان عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم عمران خان کو دیوار کے ساتھ لگا کر نااہل کروانا ،کیئر ٹیکر حکومت کا دورانیہ بڑھانا ،الیکشن سے فراری چاہتی ہے، 75فیصد عوام جو عمران خان کے ساتھ ہے اس رائے عامہ کا گلا دبانا چاہتی ہے،سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شیخ رشید نے کہا کہ موجودہ حالات میں عمران خان کے پاس اسمبلیاں توڑنے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں رہا،انہوں نے کہا کہ 16دسمبر وہ خونی دن ہے جب پشاور اے پی ایس میں 8سال پہلے ہمارے بچوں کو شہید کیا گیا اور یہ دہشتگردی دوبارہ سراٹھا رہی ہے، کل 2اہم دہشتگرد راولپنڈی ،اسلام آباد سے گرفتار ہوئے ہیں جو انتہائی تشویشناک ہے،شیخ رشید نے کہا کہ ڈالر نایاب 250پر چلا گیا ہے، ریزرو 7 ارب سے کم ٹیکسٹائل انڈسٹریاں بند اور آئی ایم ایف سے کٹی سیاسی عدم استحکام خطرے کی علامت ہے، عمران خان کے پاس اسمبلیاں توڑنے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں رہا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی