i پاکستان

فیض حمید کا معاملہ، وزرا ء ، حکومتی اتحادی اور اپوزیشن اراکین کاانتہائی محتاط رویہتازترین

December 13, 2024

حکومتی وزرا اور حکمران جماعت کے اتحادی اور اپوزیشن اراکین کی جانب سے فیض حمید کے معاملے پر گفتگو کرنے سے انتہائی محتاط رویہ اختیار کیا جا رہا ہے۔پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا کے نمائندے بڑی تعداد میں جب ان ممبران اسمبلی اور حکومتی وزرا سے فیض حمید کے معاملے پر گفتگو کرتے ہیں تو وہ انتہائی محتاط اور سوچی سمجھی گفتگو کے تحت یہ بیان دیتے ہیں۔متعدد موقع پر میڈیا کے نمائندوں نے کوشش کی کہ کہیں سے ایسی گفتگو ہو جائے جس سے خبر نکل آئے تا ہم ان میں عمران کی جانب سے انتہائی محتاط رویہ اختیار کرتے ہوئے گفتگو میں کسی بھی قسم کے ایسے الفاظ کے چنا ئوسے گریز کیا جا رہا ہے جس کے لیے ان کے لیے مسائل پیدا ہوں۔اکثریتی ممبران اسمبلی گفتگو سے قبل ہی درخواست کر دیتے ہیں کہ اس معاملے پر گفتگو نہ کی جائے۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی