i پاکستان

فیض حمید کے معاملے پرسیاست نہیں کرنی چاہیے، یہ فوج کا اندرونی معاملہ ہے، بیرسٹر گوہرتازترین

August 15, 2024

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ فیض حمید کے معاملے پرسیاست نہیں کرنی چاہیے، یہ فوج کا اندرونی معاملہ ہے،بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے ہرمحاذ پرجدوجہد جاری رکھیں گے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے بونیر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پاک فوج ایک مضبوط ادارہ ہے، فیض حمید کا معاملہ فوج کا اندرونی معاملہ ہے،اس پر مبالغے سے کام نہیں لینا چاہیے، فیض حمید کے معاملے پر سیاست نہیں کرنی چاہیے۔ چیئرمین پی ٹی آ کا تحریک انصاف کی مخصوص نشستوں کے حوالے سے گفتگو میں کہنا تھا کہ مخصوص نشستیں ہماری ہی ہوں گی، مخصوص نشستیں کسی بھی صورت کسی اور پارٹی کو نہیں دی جاسکتیں، سوات اوربونیر میں جنگلات کی کٹائی سوشل میڈیا پرمحض پروپیگنڈا ہے۔ انہوں نے کہا ہمارا ایجنڈا معیاری تعلیم اور ایک سلیبس کا ہے،بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے ہرمحاذ پرجدوجہد جاری رکھیں گے،22 اگست کو اسلام آباد میں جلسہ ہوگا،لاہور اور کراچی میں بھی جلسے کیے جائیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی