عوام پاکستان پارٹی کے جنرل سیکرٹری مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسی اور ثاقب نثار دونوں نے غلط فیصلے کیے اور اپنی آئینی حدود سے تجاوز کیا۔ ایک تقریب کے موقع پر میڈیا کی طرف سے کئے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ پارلیمان کے پاس یہ اختیار نہیں ہونا چاہیے کہ وہ عدلیہ کی کارکردگی پر چیک رکھے۔ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پاکستان کی معیشت کو کئی مسائل کا سامنا ہے، مگر بجلی کے مسئلے نے معیشت کے کمر توڑدی ہے۔ مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ فوج ایک حقیقت ہے، اس کے ساتھ کام کریں گے مگر اس کی نوکری نہیں کریں گے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی