i پاکستان

دسمبر میں مہنگائی کی سالانہ شرح میں ساڑھے24 فیصد اضافہتازترین

January 03, 2023

کراچی، لاہور اسلام آباد سمیت ملک بھر میں مہنگائی میں کمی نہ ہوسکی۔ مہنگائی کی سالانہ شرح میں دسمبر میں ساڑھے 24فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ شماریات کے مطابق ملک بھر میں ایک سال کے دوران آٹے کی قیمت میں اوسطا 19 روپے فی کلو اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 1557 روپے تک جا پہنچا۔ چاول 34 روپے کلو، بیف 119 روپے، اور مٹن 283 روپے فی کلو مہنگا ہوا۔ چکن کی قیمت میں 100 روپے فی کلو، دہی 38 روپے اور دودھ کی قیمت میں 34 روپے فی لیٹر اضافہ ہوا۔ خشک دودھ 140 روپے، انڈے 95 روپے اور بناسپتی گھی کی قیمت 120 روپے فی کلو بڑھی۔ مختلف دالوں کی قیمتوں میں 100 روپے، پیاز 170 روپے،اور ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 126روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی