وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین کیا۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ سکیورٹی فورسز نے 9 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرکے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا، سکیورٹی فورسز نے تیراہ اور لکی مروت میں دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچایا، قوم کو سیکورٹی فورسز پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ محفوظ اور پرامن پاکستان کی جدوجہد میں سکیورٹی فورسز کے تاریخ ساز کردار کی پوری دنیا معترف ہے، دہشتگردوں کو پاکستان میں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی، پاک وطن سے آخری دہشتگرد کے خاتمے تک یہ جنگ جاری رہے گی۔ وفاقی وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی