i پاکستان

دہشتگردی پر اے پی سی کی باقاعدہ دعوت ملی تو شرکت پر مشاورت کرینگے،فواد چوہدریتازترین

February 06, 2023

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے معاملے پر آل پارٹیز کانفرنس(اے پی سی)کا باقاعدہ دعوت نامہ ملا تو کانفرنس میں شرکت پر مشاورت کریں گے۔ ایک بیان میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے میڈیا پر دہشت گردی کے حوالے سے آل پارٹیز کانفرنس میں تحریک انصاف کو شمولیت کی دعوت دی ہے۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ابھی تک اس ضمن میں تحریک انصاف کو کوئی دعوت نامہ نہیں ملا، باقاعدہ دعوت نامہ ملا تو اس کانفرنس میں شرکت پر مشاورت کریں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی