i پاکستان

دہشتگردی کا خطرہ،اسلام آباد میں سکیورٹی ہائی الرٹ، عدالتوں کے باہر مظاہروں پر پابندیتازترین

March 02, 2023

اسلام آباد میں سکیورٹی ہائی الرٹ اور عدالتوں کے گردونواح میں مظاہروں پر پابندی عائد کردی گئی ۔ ترجمان اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے مطابق دہشت گردی اور دیگر خطرات کے پیش نظر سکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ اسلام آباد میں قائم عدالتوں کے گردونواح میں مظاہروں پر پابندی بھی عائد کر دی گئی ہے، عدالتوں کے احاطے میں صرف وکلا، صحافیوں اور زیر سماعت مقدمات سے متعلقہ افراد کو داخلے کی اجازت دی جائے گی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں دفعہ 144 نافذ العمل ہے، شہری کسی بھی غیر معمولی سرگرمی کی اطلاع 15 پر دیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی