یم کیو ایم آزادکشمیر کے سابق پارلیمانی لیڈر و سابق وزیر ٹرانسپورٹ آزادکشمیر محمد طاہر کھوکھرنے کہا ہے کہ دہشت گردہمارے بدترین دشمن ہیں ، ان کے عزائم ناکام بنانے کیلئے پوری قوم کو متحد ہوناپڑے گا اس وقت ایک سازش کے تحت پاکستان کو دہشت گردی کاشکار کر کے ملک کی جڑیں کھوکھلی کی جارہی ہیں ۔ طاہر کھوکھر نے کہا کہ پاکستان ایک جمہوری ملک ہے۔ قائداعظم نے جمہوری جدوجہد سے ملک آزاد کروایا تھا۔ قائداعظم کے پاکستان میں بزور بازو کسی کو اپنے نظریات مسلط کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ طاہر کھوکھر نے کہا کہ ایم کیو ایم کے کارکن عوام میں شعور اجاگر کرنے کے لیے کردار ادا کریں۔ نوجوانوں کو آگے آنا چاہیے اور ملک کی ترقی کے لیے کردار ادا کرنا چاہیے۔ ایم کیو ایم تبدیلی کے لیے پرامن جدوجہد کی حامی ہے۔ ہم جمہوری جدوجہد کے ذریعے ملک کے غریب، محکوم، بے بس اور محنت کش طبقہ کو ان کے حقوق دلانا چاہتے ہیں۔
ہمیں غربت اور جہالت کے خاتمہ کے لیے تعلیمی ترقی پر توجہ دینی ہے۔ پاکستان کا امیج بہتر بنانے کے لیے دہشت گردی کا خاتمہ ضروری ہے۔ معاشی ترقی کے لیے تعلیمی ترقی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ وقت دور نہیں جب ملک کے نوجوان پرامن جدوجہد کے ذریعے تبدیلی لائیں گے۔طاہرکھوکھر نے کہاکہ غربت ،جہالت اور بے روزگاری ہماری نوجوان نسل کا مقدرنہیں ہوسکتا نوجوانوںکا مستقبل محفوظ بنانے کیلئے تمام سیاسی جماعتوں، سیاسی و سماجی حلقوں، سول سوسائٹی کو مل جل کر منظم پلاننگ کرنی ہوگی اس وقت دہشت گردی ملک کاسب سے بڑا مسئلہ بن چکا ہے حکومت اپنے وسائل دہشت گردی کے خلاف جنگ میں استعمال کر رہی ہے ترقیاتی منصوبوںپر کام رکاہوا ہے امن و امان کی خراب صورت کے باعث سرمایہ کار پاکستان کارخ نہیں کررہے بلکہ یہاں پہلے سے موجود انڈسٹری بھی دیگر ممالک میں منتقل کی جارہی ہے اس لئے ضروری ہے کہ دہشت گردی کو قومی مسئلہ قرار دیاجا کر متفقہ لائحہ عمل تیار کیاجائے تاکہ عوام سکھ کاسانس لے سکیں۔ ملک میں ایسی قیادت کا انتخاب ناگزیر ہوچکا ہے جو ملک کو دہشت گردی سے نجات دلانے کی صلاحیت رکھتی ہو اس لئے کارکنان اور عوام اپنا قومی کردار ادا کریں ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی