دریائے سندھ سے ڈولفن مچھلی کا شکار کرنے والے 6 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار افراد نے ظاہرپیر کے قریب دریائے سندھ سے ڈولفن مچھلی کا شکار کیا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ ویڈیوبنانے کے بعد انہوں نے ڈولفن کو دریائے سندھ میں چھوڑ دیا تھا اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کی تھی۔ پولیس کے مطابق واقعے کا علم ہوتے ہی ملزمان کو گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی جس دوران ملزمان کی مزاحمت سے گاڑی کے شیشے ٹوٹ گئے، ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی