وادی نیلم کے نواحی علاقہ نگدر کناری کے مقام پر مانسہرہ سے آنے والی باراتیوں کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا،چار افراد جاں بحق جبکہ دولہا زخمی ہوگیا ۔مقامی پولیس اورریسکیو حکام کا کہنا ہیکہ باراتیوں کی کارکوسڑک پرجمنے والے کورے کی وجہ سے حادثہ پیش آیا،جس کے بعد سیاحوں سے بھری کارسیکڑوں فٹ دوردریائے نیلم میں جاگری،کارمیں سوارچاروں افراد موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے۔ مقامی لوگ اپنی مدد آپ چاروں لاشیں نکال لیں جبکہ گاڑی کو دریائے نیلم سے نکالنے کی کوششوں میں مصروف ہیں ۔ مقامی پولیس اور ریسکیو 1122 کے اہلکار بھی گاڑی کو نکالنے میں مصروف ہیں۔ جاں بحق افراد کا تعلق مانسہرہ سے بتایا جا رہا ہے۔
کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی