i پاکستان

دورہ چین،صدر آصف علی زرداری 5 فروری کو بیجنگ میں چینی ہم منصب سے ملاقات کریں گےتازترین

January 31, 2025

صدر مملکت آصف زرداری اپنے دورے میں 5 فروری کو بیجنگ میں چینی ہم منصب سے ملاقات کریں گے۔ ملاقات میں دونوں رہنمائوں کے درمیان اہم دوطرفہ اور اسٹریٹجک امور زیر بحث آئیں گے۔ ذرائع کے مطابق، اس ملاقات میں پاکستان اور چین کے صدور اہم علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔دونوں ممالک مفاہمت کی اہم یادداشتوں پر دستخط کریں گے، جن کا مقصد دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو مزید مستحکم کرنا ہے۔ چینی صدر پاکستانی ہم منصب کے اعزاز میں ضیافت کا اہتمام بھی کریں گے۔صدر آصف زرداری ہاربن ونٹر ایشین گیمز کی افتتاحی تقریب میں بھی شرکت کریں گے، جہاں ان کی عالمی رہنماں سے اہم ملاقاتوں کی توقع ہے۔ اس دورے میں اہم وفاقی وزرا اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو بھی صدر زرداری کے ساتھ ہوں گے اور صدارتی وفد کا حصہ ہوں گے۔صدر آصف زرداری کا دورہ چین دونوں ممالک کے مابین تعاون کو مزید فروغ دینے اور مختلف شعبوں میں شراکت داری کو مستحکم کرنے کے لیے اہم قدم ثابت ہو گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی