i پاکستان

دودھ لینے کیلئے باڑے جانے والی دس سالہ بچی کیساتھ ذیادتیتازترین

April 28, 2023

بورے والا میں دودھ لینے کیلئے باڑے جانے والی دس سالہ بچی کو ملزم نے ذیادتی کا نشانہ بنا ڈالا،ابتدائی میڈیکل میں تصدیق ہوگئی۔ بورے والا کی مجاہد کالونی میں محنت کش کی 10 سالہ بچی گلی میں واقع باڑے سے دودھ لینے گئی تووہاں موجود ملازم نے اسے زیادتی کا نشانہ بنایا اورواش روم میں بند کرکے فرارہوگیا۔ بچی کی چیخ و پکارسن کراہل محلہ پہنچے اور بچی کو اسپتال منتقل کردیا۔جہاں ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں بچی سے زیادتی ثابت ہوئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کیلئے ٹیم تشکیل دیدی ہے جسے جلد پکڑ لیا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی