i پاکستان

دودھ کی پیداوار بڑھانے کیلئے بھینسوں کو خطرناک انجکشن لگانے کا انکشافتازترین

July 05, 2024

دودھ کی پیداوار بڑھانے کا مکروہ دھندہ دن بہ دن بڑھتا جارہا ہے، اس سلسلے میں فیصل آباد میں بھینسوں کو خطرناک ٹیکے لگائے جانے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔تفصیلات کے مطابق گائے اور بھینسوں میں دودھ کی پیداوار بڑھانے کے لیے انہیں اوکسیٹوسن نامی ٹیکہ لگایا جاتا ہے جس سے مویشیوں کے دودھ دینے کی پیداوار بڑھ جاتی ہے۔یہ زہریلا دودھ پینے سے انسانی جانوں کو شدید خطرات لاحق ہیں کیونکہ یہ جانوروں کیلئے انتہائی تکلیف دہ اور انسانی صحت کیلئے خطرناک ہے پاکستان کے تیسرے بڑے شہر فیصل آباد میں بھینسوں کے ہزار باڑے ہیں، جہاں زیادہ تر باڑہ مالکان دودھ کی زیادہ پیداوار کیلیے بھینسوں کو اوکسیٹوسن نامی انجکشن لگاتے ہیں۔واضح رہے کہ فیصل آباد کے علاوہ دیگر شہر وں میں اس انجکشن پر پابندی عائد ہے تاہم کینسر زدہ بھینسوں کا دودھ بچوں سمیت ہر کوئی استعمال کررہا ہے اور مارکیٹ میں فروخت کیلئے جانے والے ڈبہ پیک بیشتر دودھ جعلی ہیں

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی