i پاکستان

دوبارہ الیکشن ہوئے تو بلوچ قوم حصہ نہیں لے گی، عبدالمالک بلوچتازترین

March 14, 2025

سابق وزیراعلی بلوچستان عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ دوبارہ الیکشن ہوئے تو بلوچ قوم حصہ نہیں لے گی۔ گولی سے مسئلے حل نہیں ہوں گے۔ ایک انٹرویو میں عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ کوئٹہ میں امن وامان سے متعلق اجلاس میں بلوچستان کے مسائل پر بات چیت ہوئی، ہم نے اجلاس میں اپنی تجاویزدیں۔عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ موجودہ الیکشن جیتنے کا کوئی فائدہ نہیں، دوبارہ الیکشن ہوئے تو بلوچ قوم حصہ نہیں لے گی۔ گولی سے مسئلے حل نہیں ہوں گے۔سابق وزیراعلی بلوچستان نے کہا کہ عام آدمی اور جو بھی بے گناہ انسان مارا گیا ہم نے اس کی مذمت کی ہے اور حالیہ واقعے کی بھی ہم نے مذمت کی ہے۔ بات چیت کے ذریعے مسائل ہو سکتے ہیں۔ مجھے لگتا ہے اب مذاکرات نہیں ہوں گے۔محسن نقوی کے بیان کے حوالے سے سوال پر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ مسلح گروہوں کے پاس بیانیہ ہے لیکن یہاں سرکار کے پاس کوئی بیانیہ نہیں ہے۔ یہ کہنا کہ ایک ایس ایچ او کی مار ہے یہ کوئی تک نہیں بنتی یہاں ٹھیک ٹھاک لڑائی ہو رہی ہے۔ وہ یہاں کے جغرافیہ کو جانتے نہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی