i پاکستان

دنیا کو معاشی ، موسمیاتی تبدیلی اور اسلاموفوبیا کے مسائل کا سامنا ہے ، وزیر خارجہتازترین

January 24, 2023

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ دنیا کو معاشی ، موسمیاتی تبدیلی اور اسلاموفوبیا کے مسائل کا سامنا ہے ،ہمیں خطے میں بہتری کیلئے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے دنیا کو موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کا سامنا ہے ، منگل کے روز اقتصادی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کونسل کے 26ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا گزشتہ سال 2022ء میں پاکستان کو تاریخ کے بدترین سیلاب کا سامنا کرنا پڑا اور حالیہ سیلاب سے پاکستان میں 3کروڑ سے زائد افراد متاثر ہوئے ، بارشوں اور سیلاب کے باعث کئی مکانات جزوی اور مکمل طور پر تباہ ہوگئے ، سیلاب سے کئی ایکڑ فصلیں تباہ ہوگئیں ، اب اٹھائے جانے والے اقدامات ہمارے مستقبل کو طے کریں گے ، مسائل کے حل کیلئے پاکستان تمام ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنے پر یقین رکھتا ہوں ، گلوبل وارمنگ کے باعث پاکستان میں گلیشیئر تیزی سے پگھل رہے ہیں دنیا بھر میں کاربن کے استعمال میں پاکستان کا حصہ ایک فیصد سے بھی کم ہے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی