i پاکستان

دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور کا پہلا نمبر ، دہلی دوسرے اور کلکتہ تیسرے نمبر پرتازترین

November 14, 2024

دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور پہلے نمبر پر برقرار ہے جبکہ بھارتی شہر دہلی دوسرے اور کلکتہ تیسرے نمبر پر رہے۔پنجاب میں شدید دھند اور اسموگ کا راج برقرار ہے ،تعلیمی اداروں کی بندش بھی لاہور کو تاحال اسموگ کے جال سے نہ نکال سکی ،حد نگاہ کم ہونے پر کئی مقامات سے موٹرویز کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا ۔شدید دھند اور اسموگ کے باعث موٹروے ایم 2 شیخوپورہ سے کوٹ مومن تک، ایم 3 لاہور سے درخانہ تک اور موٹروے ایم 5 شیر شاہ سے ظاہر پیر تک بند کر دی گئی۔شدید دھند اسموگ کے باعث لاہور سیالکوٹ موٹروے بھی بند کر دی گئی ۔دنیا آلودہ ترین شہروں میں پاکستا ن کا شہر لاہور پہلے نمبر پر رہا جبکہ بھارتی شہر دہلی دوسرے اور کلکتہ تیسرے نمبر پر رہے۔فضائی آلودگی کے بین الاقوامی ائیرکوالٹی انڈیکس میں لاہور 581 پارٹیکولیٹ میٹر، دہلی 549 اور کلکتہ 194 پارٹیکولیٹ میٹرریکارڈ کیا گیا۔پاکستان میں ملتان میں 563 پارٹیکولیٹ میٹرز کے ساتھ دوسرے اور 304 پارٹیکولیٹ میٹرز کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔ لاہور میں گلبرگ کے پارٹیکولیٹ میٹرز کی تعداد 742 ریکارڈ کی گئی جبکہ ٹائون شپ میں پارٹیکولیٹ میٹرز کی تعداد 694 رہی۔ دوسری جانب خیبرپختونخوا میں زہریلے دھویں کے گہرے سائے ہیں، بدترین فضائی آلودگی بدستور برقرار ہے ۔ملتان میں ایئر کوالٹی انڈیکس 559، فیصل آباد 405، پشاور 270، اسلام آباد 186 اور راولپنڈی میں اے کیو آئی 199 ریکارڈ کیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی