دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں بھارتی دارالحکومت دہلی پہلے اور پاکستان کا شہر لاہور دوسرے نمبر پر آگئے۔آلودہ ترین شہروں میں دہلی کا ائیر کوالٹی انڈیکس 1267 ریکارڈ کیا گیا جبکہ لاہورکی ہوا میں آلودگی کا تناسب 644 ریکارڈ کیا گیا جبکہ ڈی ایچ اے کے علاقے کا ایئر کوالٹی انڈیکس 900 تک پہنچ گیا ہے۔ لاہور کے علاقوں غازی روڈ انٹرچینج کا ایئر کوالٹی انڈیکس 647، جوہر ٹائون کے علاقے کا ایئر کوالٹی انڈیکس 425 ریکارڈ کیا گیا ہے۔ملتان شہر کا مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس 408 پوائنٹس ریکارڈ کیا گیا ہے ۔پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور کے بعد ملتان کا دوسرے اور اسلام آباد کا تیسرے نمبر پر جبکہ راولپنڈی کا چوتھا اور پشاور کا پانچوں کا نمبر شمار کیا گیا۔پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدید دھند اور اسموگ کے باعث مختلف موٹرویز بھی بند کرد ی گئیںجس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوگئی۔ترجمان موٹرویز پولیس کے مطابق موٹروے ایم 2، ایم 3، ایم 4 اور ایم 5 سمیت دیگر شاہراہوں کو مختلف مقامات پر ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا ہے۔ترجمان کے مطابق اسموگ اور دھند کے باعث حد نگاہ کم ہونے پر موٹر وے ایم 2 کو لاہور سے شیخوپورہ، موٹر وے ایم 4 کو لاہور سے درخانہ، ایم 11 کو سمبڑیال تک بند کیا گیا ہے۔ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ موٹرویز کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر یقینی بنانے کیلئے بند کیا جاتا ہے۔ترجمان نے مشورہ دیا کہ روڈ یوزرز اسموگ اور دھند کے سیزن میں دن کے اوقات میں سفر کو ترجیح دیا کریں، رات کو سفر کرنا پڑے تو گاڑی کے آگے اور پیچھے فوگ لائٹس کا استعمال کریں۔اسموگ نے پنجاب میں تعلیمی نظام کو بھی متاثرکردیا ہے، اسموگ کے باعث تعلیمی ادارے بند رہیں گے جبکہ نجی اداروں کو آدھا اسٹاف آن لائن شفٹ میں ٹرانسفر کرنے کا حکم دیدیا گیا ہے۔
لاہور میں دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف ڈولفن فورس نے کارروائیاں شروع کردی ہیں۔خیال رہے کہ پنجاب کے علاوہ صوبہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بھی اسموگ موجود ہے۔ علاوہ ازیں محکمہ موسمیات کا کہنا ہے مغربی ہواں کا ایک سلسلہ ملک میں داخل ہورہا ہے اور 15 اور 16 نومبر کو پنجاب کے مختلف علاقوں میں بادل برسنے کے امکانات ہیں جبکہ بارش کے باعث لاہور کے ایئر کوالٹی انڈیکس میں واضح کمی ریکارڈ کی جائے گی ۔ضلعی انتظامیہ لاہور سموگ اور ماحولیاتی آلودگی کے تدارک کیلئے اٹھائے گئے اقدامات پر عملدرآمد کیلئے متحرک ہوگئی، رات گئے 46 کارروائیوں میں 3 مقدمات کا اندراج، 5 چھوٹی دکانوں کو آخری وارننگز جبکہ 41 دکانیں سیل کی گئیں۔تحصیل شالیمار میں آپریشن کے دوران اوقاتِ کار کی خلاف ورزی پر 10 دکانیں سیل کی گئیں، ہوٹلز اور ریسٹورنٹس پر آٹ ڈور ڈائننگ کی خلاف ورزی پر ایک ہوٹل کو سیل کیا گیا۔تحصیل سٹی میں اسسٹنٹ کمشنر سٹی بابر علی رائے کی قیادت میں عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا، آپریشن کے دوران 6 دکانوں اور 1 ریسٹورنٹ کو اوقات کار کی خلاف ورزی پر سیل کیا گیا، فوڈ سٹریٹ اور اطراف میں آٹ ڈور ڈائننگ پر بھی ایک ریسٹورنٹ سیل کیا۔اسسٹنٹ کمشنر صاحبزادہ محمد یوسف کی قیادت میں ماڈل ٹائون تحصیل میں 3 دکانوں پر خلاف ورزی پر ایکشن لیا گیا اور تینوں دکانوں کو موقع پر سیل کر دیا گیا۔تحصیل کینٹ میں اسسٹنٹ کمشنر کینٹ فاطمہ ارشد کی قیادت میں مختلف مقامات کی چیکنگ کی گئی، مارکیٹس اور دکانوں پر نئے اوقات کار کی عملداری 80 فیصد تک پائی گئی، اوقاتِ کار کی خلاف ورزی پر 3 دکانیں اور 2 ریسٹورنٹس سیل کئے گئے، دکانداروں کو گرفتار کر کے حوالہ پولیس کیا گیا اور مقدمات کا اندراج بھی کرایا گیا ہے۔
اسسٹنٹ کمشنر راوی زون طارق بشیر کی قیادت میں تحصیل راوی میں حالیہ پابندیوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا، خلاف ورزی پر 2 دکانوں کو شاہدرہ روڈ پر سیل کرایا گیا۔تحصیل رائیونڈ میں اسسٹنٹ کمشنر زینب طاہر نے حالیہ پابندیوں کی عملدرآمد کے آپریشن کی قیادت کی، 9 خلاف ورزیوں پر انتظامیہ نے کارروائیاں کیں، 3 ریسٹورنٹ آئوٹ ڈور ڈائننگ کی خلاف ورزی پر سیل کئے گئے، 5 دکانیں اور 1 سیلون بھی اوقاتِ کار کی خلاف ورزی پر سیل کیا گیا۔تحصیل صدر میں اسسٹنٹ کمشنر عبدالباسط علی صدیقی کی قیادت میں کارروائیاں کی گئیں، اوقاتِ کار کی خلاف ورزی پر تحصیل صدر میں ایک دکان سیل کی گئی۔دھر خیبرپختونخوا میں سموگ کم ہونے لگی، صوبائی دارالحکومت پشاور میں سموگ میں واضح کمی آئی ہے، پشاورمیں ایئر کوالٹی انڈیکس 187 پر آ گیا ہے۔دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پشاور تیسرے نمبر سے چھٹے نمبر پر پہنچ گیا، ہری پور میں 200 اور ایبٹ آباد میں 163 اے کیو آئی ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ لاہورنے مارکیٹس کو رات 8 بجے بند کرانے اور آٹ ڈور ڈائننگ پر پابندی کی خلاف ورزیوں پر کارروائیاں کرتے ہوئے 3 مقدمات درج کر لئے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی