پاکستان سمیت دنیا بھر میں اقوام متحدہ کے امن دستوں کا دن منایا گیا ۔ بدھ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کی جانب سے کہا گیا ہے کہ یہ دن منانے کا مقصد اقوام متحدہ امن مشنز کیلئے خدمات انجام دینے والوں کو خراج تحسین پیش کرنا ہے۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان امن مشنز میں سب سے زیادہ حصہ لینے والے ممالک میں شامل ہے، اس وقت3 ہزار سے زائد جوان اور افسران امن مشنز میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی