دھند کے باعث ملک کے مختلف مقامات پرحادثات کے نتیجے میں 20 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔تفصیل کے مطابق پنجاب کے ضلع اٹک کے شہر فتح جنگ کے قریب موٹروے پر تیز رفتار بس حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے۔ موٹروے پولیس نے بتایا ہے کہ ڈیر اسمعیل خان موٹروے ایم 14 پر فتح جنگ کے قریب ڈرائیور کی غفلت کے باعث تیز رفتار بس الٹ گئی، بدقسمت بس بہاولپور سے اسلام آباد کی جانب جا رہی تھی۔موٹروے پولیس کا کہنا تھا کہ بس ڈرائیور کی لاپروائی کی وجہ سے پیش آنے والے حادثے میں 10 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے ہیں۔ ترجمان موٹروے پولیس نے کہا کہ حادثے کی اطلاع پاتے ہی موٹروے پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور تمام لاشیں اور زخمیوں کو ٹی ایچ کیو فتح جنگ منتقل کردیا۔رائع کے مطابق حادثے کے بعد نواب شاہ منتقل کیے گئے 10 زخمیوں کی حالت انتہائی نازک بتائی جا رہی ہے۔ متاثرہ خاندان ایک شادی میں شرکت کے بعد واپس آ رہا تھا۔علاوہ ازیں ضلع جنگ میں گڑھ موڑ کے قریب ایک ٹریکٹر ٹرالی اور ہائی رف میں ٹکرا کے نتیجے میں 12 افراد زخمی ہو گئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ہائی روف کے بریک فیل ہونا حادثے کی وجہ بتایا جا رہا ہے۔حادثے میں زخمی ہونے والوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے بتایا جاتا ہے۔ متاثرہ گاڑی فیصل آباد سے فتح پور کی جانب جا رہی تھی۔
ادھر نوشہروفیروز میں مورو قومی شاہراہ پرمسافر وین اور ٹریلر میں تصادم کے نتیجے میں آٹھ افراد جاں بحق اور گیارہ افراد زخمی ہوگئے۔حادثے کے دس زخمیوں کی تشویشناک حالت میں نواب شاہ اسپتال منتقل کیا گیاہے۔حادثے میں جاں بحق اور زخمیوں کا تعلق تگربرادری سے ہے،حادثے کا شکار ہونے والے حیدرآباد میں رشتہ دار کی شادی کی تقریب سے واپس نوشہروفیروزکے نواحی گائوں فاضل تگر آرہے تھے کہ تیز رفتاری اور دھند کے باعث حادثے کا شکار ہوگئے،پولیس نے ٹریلر کو تحویل میں لے لیا جبکہ ڈرائیور فرار ہوگیا ہے۔کوٹ ادو میں لنگرسرائے کے قریب دھند کے باعث ٹریکٹرٹرالی،مزدہ اورمسافرکوچ آپس میں ٹکراگئے،حادثہ میں ایک شخص جاں بحق، دوافراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کواسپتال منتقل کردیاگیا۔شور کوٹ کینٹ روڈ پر موٹروے انٹرچینج کے قریب موٹر سائیکل سلپ ہونے سے نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ 31 سالہ محمد رمضان سر میں چوٹ لگنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا،جاں بحق شخص کی لاش کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔لودھراں میں مخدوم والی کے قریب ملتان جاتے ہوئے گاڑی اور ٹریکٹرٹرالی میں تصادم کے نتیجے میں پانچ مسافر زخمی ہوگئے،ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ دھند کے باعث پیش آیا۔ جبکہ دلاورٹائون کے قریب ٹرک اورکارمیں تصادم کے نتیجے میں ایس ایچ اوغلام نبی بجارانی زخمی ہوگیا، حادثہ دھند کے باعث پیش آیا ہے۔
کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی