i پاکستان

ضم اضلاع سمیت صوبے کیساتھ امتیازی سلوک جاری ہے،مزمل اسلمتازترین

July 01, 2024

مشیر خزانہ خیبر پختون خوا مزمل اسلم نے کہا ہے کہ ضم اضلاع سمیت خیبر پختون خوا کے ساتھ امتیازی سلوک جاری ہے۔ مشیرِ خزانہ خیبر پختون خوا مزمل اسلم نے پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کے پی پر ضم اضلاع کے ملازمین کی تنخواہوں کا 40 ارب روپے کا اضافی بوجھ ہے۔ مزمل اسلم نے کہا ہے کہ اس کے باوجود وفاقی حکومت 66 ارب روپے ضم اضلاع کو دے رہی ہے، وفاق نے آزاد کشمیر کے فنڈز 70 ارب روپے سے بڑھا کر 107 ارب روپے کر دیئے ہیں۔ مشیرِ خزانہ خیبر پختون خوا مزمل اسلم نے مزید کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے فنڈز 51 ارب روپے سے بڑھا کر 68 ارب روپے کر دیئے گئے ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیر اعلی کے پی علی امین گنڈا پور نے وزیر اعظم شہباز شریف اور وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کو اس صورت حال سے آگاہ کیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی