کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے دو ماہ کے لیے ضلع کیماڑی میں ملبہ پھینکنے اور مینگروز کے درخت کاٹنے پر پابندی عائد کردی اور پولیس کو دفعہ 144 کے تحت ایف آئی آر درج کرنے کے اختیارات دیدئیے گئے ہیں ۔ پابندی کا اطلاق دو ماہ کے لیے ہوگا ، پابندی 30 اپریل تک لگائی گئی ہے۔ضلع کیماڑی کے اسسٹنٹ کمشنر نے رپورٹ دی تھی کہ بعض قبضہ مافیا کیماڑی سب ڈویژن کی ساحلی پٹی پر ملبہ ڈال رہے ہیں اور مینگروو کے جنگلات کاٹ رہے ہیں۔اس عمل سے ماحولیاتی گندگی میں اضافہ اور ساحلی پٹی کو شدید نقصان پہنچ رہا ہیاسسٹنٹ کمشنر نے ملبہ اور کچرا پھینکنے اور مینگروز کے درخت کٹانے کے حوالے سے دفعہ ایک سو چوالیس نفاز کرنے کی درخواست کی تھی ۔پولیس کو دفعہ 144 کے تحت عناصر کے خلاف کارروائی کرنے اور ایف آئی آر درج کرنے کے اختیارات بھی دے دئیے گئے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی