i پاکستان

دیر بالا میں زیر تعمیر مکان سے 2 افراد کی لاشیں برآمدتازترین

December 20, 2024

دیر بالا کے علاقے جبلوک میں زیر تعمیر مکان سے دو افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، جن میں ایک خاتون اور ایک مرد شامل ہیں۔پولیس کے مطابق دونوں افراد کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے۔پولیس نے لاشوں کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کر دیا ہے، تاہم مقتولین کی شناخت اور قتل کی وجوہات معلوم نہ ہو سکی۔ پولیس کی جانب سے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی