i پاکستان

دیامر کی حدود میں لینڈ سلائیڈنگ، متعدد گاڑیاں پھنس گئیںتازترین

May 14, 2024

دیامر کی حدود کے کے ایچ کے قریب لینڈ سلائیڈنگ کے باعث کار پر پتھر گرگئے، خوش قسمتی سے کارسوار محفوظ رہے۔ مسافروں کا کہنا ہے کہ لینڈسلائیڈنگ کے باعث بند کے کے ایچ کو کھولنے کیلئے اقدامات کئے جائیں، لینڈ سلائیڈنگ کے باعث متعدد گاڑیوں میں سوار مسافر پھنس گئے ہیں۔ اس سے قبل خیبرپختونخوا میں بارشوں اور لینڈسلائیڈنگ کے باعث مختلف علاقوں میں چھتیں گرنے،کرنٹ لگنے اور حادثات میں 35 افراد لقمہ اجل بن گئے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی