قومی ائیرلائن( پی آئی اے) کا ایک اور طیارہ بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا، دبئی سے اڑان بھرنے کے دوران رن وے پر انجن میں خرابی کی وارننگ ملی اور طیارے کے ٹائرپھٹ گئے۔تفصیل کے مطابق قومی ایئرلائن کے طیاروں میں روزانہ کی بنیادوں پر خرابی آنے کے واقعات معمول بن گئے، جس سے مسافروں کوذیت کا سامنا کرناپڑ تا ہے ۔پی آئی اے کی دبئی سے ملتان آنے والی پرواز کے طیارے کے ٹائرپھٹ گئے ، طیارے کے ٹائر پھٹنے کے باعث پرواز کے 172 مسافروں کو لانج منتقل کردیا گیا۔ قومی ایئرلائن ترجمان نے بتایا کہ دبئی سے اڑان بھرنے کے دوران رن وے پر انجن میں خرابی کی وارننگ ملی، کیپٹن نے ایمرجنسی بریک سسٹم استعمال کرکے طیارے کو بحفاظت روکا۔ترجمان کا کہنا تھا کہ طیارے کی خرابی ٹھیک کرنے کیلئے عملہ کراچی سے دبئی روانہ ہوگا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی