قومی ایئر لائنز پی آئی اے کی دبئی سے پشاور کی پرواز میں فنی خرابی کے باعث ہنگامی لینڈنگ کی گئی۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق پرواز پی کے 284 میں روانگی کے فوری بعد خرابی پیدا ہوئی تھی، ایئر ٹریفک کنٹرولر دبئی کی ہدایت پر طیارے نے 50 منٹ بعد واپس لینڈنگ کر لی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مسافروں کو طیارے سے اتار کر لانج منتقل کر دیا گیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی