i پاکستان

داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ میں کنکریٹ اسٹارٹر ڈیم کا پہلا مرحلہ مکمل ہو گیاتازترین

June 22, 2023

داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ (DHPP) میں ایک اہم پیش رفت ،کنکریٹ اسٹارٹر ڈیم کا اسٹیج 1 مین ڈیم کے اوپر کی طرف مکمل ہو گیا، کنکریٹ سٹارٹر ڈیم کا اسٹیج 1 اس ماہ کے شروع میں، دریائے سندھ میں تیز بہاؤ کے موسم سے پہلے مکمل ہو گیا تھا۔ واپڈا کے بیان میں اسے پراجیکٹ ٹیم کے لیے ایک بڑی کامیابی قرار دیا گیا۔گوادر پرو کے مطابق ڈی ایچ پی پی کے لیے سٹارٹر ڈیم کو دو مرحلوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ اسٹیج 1 کو 785 میٹر کی بلندی تک مکمل کیا گیا ہے، جبکہ اسٹیج 2 کی سطح سمندر سے 798 میٹر کی بلندی تک کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔ اس سال اکتوبر میں ہائی فلو سیزن کے بعد، سٹارٹر ڈیم کے سٹیج 2 کی تعمیر شروع ہو جائے گی اور توقع ہے کہ آنے والے کم بہاؤ کے سیزن میں مکمل ہو جائے گی۔ تیز بہاؤ کے موسم کے آغاز کے ساتھ دریائے سندھ اب دو ڈائیورژن ٹنل سے گزر رہا ہے، جو اس سال کے شروع میں مکمل ہو گئے تھے۔ مزید برآں، دریا کا کچھ پانی ڈیزائن کے مطابق کنکریٹ اسٹارٹر ڈیم کو اوور ٹاپ کر رہا ہے۔ گوادر پرو کے مطابقچائنا گیزوبا گروپ کمپنی ( سی جی جی سی ) چائنا سول انجینئرنگ کنسٹرکشن کارپوریشن (سی سی ای سی سی )، پاور کنسٹرکشن کارپوریشن آف چائنا لمیٹڈ (پی سی سی سی )، ، چونگ می انجینرنگ گروپ لمیٹیڈ اور سی جی آئی سی او پی کی شمولیت کے ساتھ ڈی ایچ پی پی پر مین ورکس کنٹریکٹر کے طور پر خدمات انجام دے رہی ہے۔ گوادر پرو کے مطابق ڈی ایچ پی پی واپڈا کے کم لاگت، سبز اور صاف توانائی پیدا کرنے کے منصوبے کا ایک اہم جزو ہے۔ یہ منصوبہ کے پی کے اپر کوہستان میں داسو ٹاؤن کے بالائی حصے میں دریائے سندھ پر تعمیر کیا جا رہا ہے۔ اس کی کل صلاحیت 4320 میگاواٹ ہے، جس کو 2160 میگاواٹ کے دو مراحل میں تقسیم کیا گیا ہے۔ دونوں مراحل مکمل ہونے کے بعد داسو پاکستان کا سب سے بڑا سالانہ توانائی پیدا کرنے والا منصوبہ بن جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی