i پاکستان

داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ ، انرجی چائنا نے اسکلز ٹریننگ سینٹر اور سیفٹی اسکول کا افتتاح کردیاتازترین

September 12, 2024

چائنا انرجی انجینئرنگ کارپوریشن(انرجی چائنا ) پاکستان نے داسو ہائیڈرو پاور پروجیکٹ میں ایک مشترکہ ٹریننگ سینٹر کا افتتاح کردیا ہے اس میں ایک جدید ترین سیفٹی ٹریننگ اسکول بھی شامل ہے۔ انرجی چائنا پاکستان کے مطابق یہ مرکز اس منصوبے کو مقامی بنانے اور مقامی ملازمین کو ہنر مند بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ گوادر پرو کے مطابق مرکز میں پیش کردہ جامع تربیتی پروگرام میں برقی کام ، ویلڈنگ ، بلاسٹنگ ، پیشہ ورانہ مہارتیں ، اور سامان آپریشن سمیت مختلف شعبے شامل ہیں ۔ سیفٹی ٹریننگ اسکول سیفٹی کے بارے میں آگاہی بڑھانے اور اعلی ترین سیفٹی معیارات کو برقرار رکھنے کے لئے وقف ہے۔ گوادر پرو کے مطابق اس پروگرام کا مقصد مواصلات، قیادت اور انتظامی مہارتوں کو بہتر بنانا، موثر سیکھنے کے تجربے کے لئے جدید سہولیات اور جدید ٹیکنالوجی پیش کرنا ہے. گوادر پرو کے مطابق انرجی چائنا نے کہا کہ یہ مرکز مقامی ٹیلنٹ کو فروغ دینے، مہارت کی تعمیر اور سب کے لئے پائیدار، محفوظ مستقبل کو یقینی بنانے کے لئے ہمارے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی