i پاکستان

داسو ہائیڈرو منصوبہ ، عالمی بینک نے پاکستان کیلئے ایک ارب ڈالرز فنڈنگ کی منظوری دے دیتازترین

June 11, 2024

ملکی معیشت کیلئے اچھی خبر آگئی، عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 1 ارب ڈالر قرض کی منظوری دے دی۔ عالمی بینک کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق داسو ڈیم کے لیے ایک ارب ڈالرز اضافی فنڈنگ کی منظوری دی گئی ہے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ عالمی بینک کے ایگزیکٹو بورڈ کی جانب سے داسو ڈیم کے لیے فنڈنگ کی منظوری دی گئی، فنڈز داسو ہائیڈرو منصوبے کے فیز ون پر خرچ کیے جائیں گے۔عالمی بینک کے مطابق منصوبے سے بجلی کی سپلائی میں بہتری اور توسیع ہوگی، منصوبے سے عوام کو سماجی و معاشی سہولیات تک رسائی ہوگی۔عالمی بینک نے بتایا کہ داسو ہائیڈرو منصوبہ پاکستان کے لیے گیم چینجر ثابت ہوگا، منصوبے سے پاکستان میں سستی بجلی پیدا ہوگی۔عالمی بینک کے مطابق منصوبہ مکمل ہونے پر 4320 میگا واٹ سے 5400 میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی، پہلے مرحلے میں بجلی کا پیداواری تخمینہ 2160 میگا واٹ ہے۔عالمی بینک نے بتایا کہ پاکستان کے توانائی شعبے کو کئی چیلنجز کا سامنا ہے، داسو ہائیڈرو منصوبہ دنیا کی بہترین سائٹس میں سے ایک ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی