i پاکستان

دھاندلی کیخلاف تحریک نہ چلانا اور سیاسی اتحاد نہ بنانا پی ٹی آئی کی بڑی غلطیاں تھیں ، فواد چوہدریتازترین

January 01, 2025

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ 9 فروری کو دھاندلی کیخلاف تحریک نہ چلانا اور سیاسی اتحاد نہ بنانا پی ٹی آئی کی بڑی غلطیاں تھیں۔ایک انٹرویو کے دوران فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی اس وقت مقبول لیڈر ہیں، بانی سے ٹرائل کے دوران تین ملاقاتیں ہوئی ہیں، سوشل میڈیا پر منفی مہم نہیں چلانی چاہیے، یوٹیوبر بانی پی ٹی آئی کو قربانی کا بکرا بنا کر پیسے بنا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان دس بارکہہ چکے ہیں یہ ملک اورفوج بھی میری ہے، بانی پی ٹی آئی اسٹیبلشمٹ سے لڑائی نہیں چاہتے۔ان کا کہنا تھا کہ اللہ کرے نیا سال پاکستان کیلئے بہتر ہو تاہم مجھے نہیں لگ رہا کہ ملک کی صورتحال کوئی بہتر ہو گی۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی