i پاکستان

دالوں کا عالمی دن 10 فروری کو منایا جائے گاتازترین

February 04, 2025

دالوں کا عالمی دن 10 فروری کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں منایا جائے گا تاکہ دالوں کی اہمیت اور غذائی فوائد کو تسلیم کیا جا سکے کہ دالیں نہ صرف غذایت سے بھرپور ہیں بلکہ دنیا سے بھوک اور غربت کے خاتمے کے لیے پائیدار خوراک کے نظام کی ترقیان میں اہم کردار ادا کر تی ہیں۔اقوام متحدہ کے مطابق یہ پائیدار ترقی کے 2030 کے ایجنڈے کو حاصل کرنے کے لیے ایک موثر حکمت عملی ہے، جس کا مقصد عالمی امن کو مضبوط بنانا اور غذائی تحفظ کو بڑھانا ہے۔دالیں جسے پھلیاں بھی کہا جاتا ہے پھلی والے پودوں کے خوردنی بیجوں جن میں مٹر، پھلیاں، لیوپین، دال اور چنے شامل ہیں جبکہ دالیں مختلف شکلوں، اقسام، سائز اور رنگوں میں موجود ہیں اور فیصل آباد سمیت دنیا بھر کے پکوانوں کا ایک بڑا حصہ بنی ہوئی ہیں، دالوں کی سب سے مشہور اور بڑے پیمانے پر استعمال کی جانے والی قسمیں خشک پھلیاں، مٹر اور دال ہیں۔ دالیں پھلی دار پودوں کے خشک بیجوں پر مشتمل ہوتی ہیں جو کھانے کے لیے کاشت کی جاتی ہیں۔ ان کے بیج ضروری غذائی اجزا جیسے فائبر، پروٹین، وٹامنز اور معدنیات سے بھرے ہوتے ہیں، جو انہیں اہم اور صحت مند سپر فوڈز بناتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی