پی ٹی آئی رہنماء سینیٹر عون عباس بپی نے کہا ہے کہ وہ اپنے دعوے پر قائم ہیں کہ 30 اکتوبر تک مریم نواز کی حکومت قائم نہیں رہے گی۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز ہمیں مینار پاکستان پر جلسے کیلئے این او سی نہیں دیں گی مگر ہم 5 اکتوبرکو مینار پاکستان لاہور ضرور جائیں گے۔ عون عباس بپی نے کہا کہ آئینی ترمیم پاس نہ ہوئی تو مسلم لیگ ن کی حکومت کی چھٹی ہو جائے گی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی