i پاکستان

دعا بھٹو کا حلیم عادل سے خلع کیلئے عدالت سے رجوعتازترین

October 28, 2022

دعا بھٹو نے حلیم عادل شیخ سے خلع کے لیے عدالت سے رجوع کر لیا۔ پاکستان تحریک انصاف کی رکن سندھ اسمبلی دعا بھٹو نے حلیم عادل شیخ سے خلع کے لیے ملیر کی فیملی عدالت سے رجوع کیا ہے۔ یاد رہے کہ حلیم عادل شیخ کی دعا بھٹو سے یہ دوسری شادی ہے جو انہوں نے 2018 میں کی تھی جب کہ ان کا ایک بیٹا بھی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی