وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں چشمہ 5 نیوکلیئر پاور پلانٹ کی تعمیر کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کردیئے، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 1200 میگا واٹ کے منصوبے کا افتتاح معاشی لحاظ سے اہم ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے اسلام آباد میں چشمہ-5 نیو کلئیر پاور پلانٹ کی تعمیر کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کردیئے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے چینی حکومت اور کمپنیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ 1200 میگا واٹ کے منصوبے کا معاہدہ معاشی لحاظ سے بہتر اقدام ہے، چین اور پاکستان کیلئے یہ اہم موقع ہے، معاہدے سے پاکستان اور چین کے درمیان تجارت کو فروغ ملے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کے عوام کو مبارکباد پیش کرنا چاہتا ہوں، چینی کمپنی اور پاکستان اٹامک انرجی کے درمیان 1200 میگا واٹ کے چشمہ 5 نیوکلیئر پاور پلانٹ کی تعمیر کی یادداشت پر دستخط کردیئے، ایسے منصوبوں سے ہزاروں میگا واٹ بجلی پیدا ہورہی ہے، کچھ عرصہ قبل کراچی میں کے 4 منصوبے کا افتتاح کیا تھا۔ واضح رہے کہ چشمہ 3 کا افتتاح دسمبر 2016 اور چشمہ 4 کا افتتاح ستمبر 2017 میں ہوا تھا۔ پاکستان ایٹمی توانائی کمیشن کے زیرِانتظام چشمہ کے مقام پر چار نیو کلیر پاور پلانٹسC-1، C-2، C-3 اور C-4 سے 1330 میگا واٹ بجلی پاکستان کے نیشنل گرڈ کو مہیا کی جارہی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی