پنجاب کی تحصیل چونیاں میں پولیس اہلکاروں نے گھر میں داخل ہوکر خواتین پر تشدد کیا جس کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔ ذرائع کے مطابق خواتین پر تشدد کا واقعہ چونیاں کے علاقے الہ آباد میں پیش آیا جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ عبدالمجید نامی شہری نے الزام عائد کیا کہ پولیس اہلکاروں نے مکان سے اس کی فیملی کو نکال کربااثر افرادکا قبضہ کرا دیا۔ معاملہ سامنے آنے پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او )نے نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی چونیاں سے رپورٹ طلب کر لی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی