i پاکستان

چوہدری نثار کی پی ٹی آئی میں شمولیت کی خبر وں میں صداقت نہیں، خاندانی ذرائعتازترین

October 10, 2024

سابق وفاقی وزیر چوہدری نثار علی خان کے خاندانی ذرائع نے انکی پی ٹی آ ئی میں شمولیت سے متعلق خبروں کی تردید کردی ہے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق خاندانی ذرائع کے مطابق چوہدری نثار کے حوالے سے پی ٹی آئی میں شمولیت کی خبر جھوٹ پر مبنی ہے، چوہدری نثار کی اسد قیصر سے اس حوالے سے ملاقات نہیں ہوئی۔ خاندانی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ چوہدری نثار آزاد حیثیت سے اپنی سیاسی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں اور پی ٹی آئی میں شمولیت کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی