i پاکستان

چھن گانگ کا دورہ چین پاک سٹریٹجک پارٹنرشپ کو مضبوط اور گہرا کرنے میں انتہائی اہم ہے ،پینگ چنک سو ےتازترین

May 23, 2023

چینی سفارتخانے کی چارج ڈی افیئرز پینگ چنک سو ے نے کہا ہے کہ وزیر خارجہ چھن گانگ کا کامیاب دورہ چین پاکستان سٹریٹجک پارٹنرشپ کو مضبوط اور گہرا کرنے میں انتہائی اہم ہے گوادر پرو کے مطابق پاکستان میں چینی سفارت خانے نے چین اور پاکستان کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 72 ویں سالگرہ کے موقع پر ایک استقبالیہ کا انعقاد کیا، جس کا موضوع تھا ''چین پاکستان اٹوٹ دوستی اور روشن مستقبل''۔ تقریب سے چینی سفارتخانے کی چارج ڈی افیئرز پینگ چنک سو ے اور مہمان خصوصی ڈاکٹر اسد مجید خان، سیکرٹری خارجہ پاکستان، اور فارن سروس اکیڈمی کے ڈائریکٹر جنرل مظہر جاوید نے خطاب کیا۔ پینگ نے چینی سفارت خانے میں مہمانوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے چین پاکستان تعلقات کی گہری تاریخی جڑوں، ٹھوس عوامی حمایت اور عملی ضرورتوں پر زور دیا۔ گوادر پرو کے مطابق انہوں نے مزید کہا کہ اس سال بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کی 10 ویں سالگرہ اور چین پاکستان اقتصادی راہداری ( سی پیک ) کے آ غاز کا موقع ہے۔ مشترکہ کوششوں کے نتیجے میں پاکستان کی اقتصادی اور سماجی ترقی، بنیادی ڈھانچے کی اپ گریڈیشن، اور علاقائی رابطوں میں نمایاں شراکت ہوئی ہے۔ 5 سے 6 مئی تک، چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ چھن گانگ نے پاکستان کا کامیاب دورہ کیا، جسے پینگ نے چین پاکستان سٹریٹجک پارٹنرشپ کو مضبوط اور گہرا کرنے میں انتہائی اہم قرار دیا۔

انہوں نے دونوں ممالک کے سفارت کاروں کے تعاون پر ان کی تعریف کی اور چین پاکستان دوستی کو مسلسل فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا۔ گوادر پرو کے مطابق ڈاکٹر اسد مجید خان نے چین اور پاکستان کی دوستی اور تعاون میں سفارت کاروں کے تعاون کو سراہا۔ انہوں نے ترقی پذیر دوستی کے ثبوت کے طور پر پاکستان میں چینی سفارت خانے کے احاطے کی تبدیلی کا ذکر کیا۔ انہوں نے پاکستان کی خودمختاری، آزادی، مالیاتی استحکام اور بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کے لیے چین کی غیر متزلزل حمایت کے لیے تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ گوادر پرو کے مطابق ڈاکٹر مظہر جاوید نے نوجوان نسل کو مواقع فراہم کرتے ہوئے چین پاکستان تعلقات کی 72 سالہ طویل پرورش پر زور دیا۔ انہوں نے پاکستانی نوجوان سفارت کاروں کے ساتھ سٹیٹ کونسلر اور وزیر خارجہ چھن گانگت کی مصروفیات اور چین پاکستان تعلقات کے بارے میں ان کی افہام و تفہیم کو مضبوط بنانے کے لیے استقبال کی تعریف کی۔ گوادر پرو کے مطابق استقبالیہ سے پہلے مہمانوں نے چین پاکستان دوستی کی تاریخ اور چینی سفارت خانے کے احاطے کی تبدیلی کی تصویریں دیکھیں۔ اس تقریب میں روایتی چینی چائے کی تقریب اور ڈمپلنگ بنانے کا سیشن شامل تھا، جس سے گرمجوشی اور ہم آہنگی کا ماحول پیدا ہوا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی