وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی فوکل پرسن برائے پولیو پروگرام عظمی کاردار نے کہا ہے کہ چکوال میں پولیو علامات ظاہر ہونے کے بعد بچے کا بروقت علاج کیا گیا، بچے نے بہت جلد ریکورکرلیا اور مکمل طور پر صحت مند ہو رہا ہے۔چکوال میں میڈیا سے گفتگو میں عظمی کاردار کا کہنا تھاکہ وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت پرچکوال آئی ہوں، چکوال میں6 سال کے بچے میں رپورٹ ہونے والا پنجاب کا پہلا پولیوکیس ہے۔انہوں نے کہا کہ پولیو علامات ظاہر ہونے کے بعد بچے کا بروقت علاج کیا گیا، بچے نے بہت جلد ریکورکرلیا اورمکمل طورپرصحت مند ہو رہا ہے۔ان کا کہنا تھاکہ وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر اگلے ماہ انسداد پولیو مہم شروع کررہے ہیں، پنجاب کو پولیو فری بنائیں گے، بھرپورآگاہی مہم شروع کی جائیگی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی