i پاکستان

چینی سفیر کا بیان سفارتی آداب کے منافی،سفیر کی دفتر خارجہ طلبی، احتجاجی مراسلہ تھمایا گیاتازترین

October 31, 2024

پاکستان نے چینی باشندوں کی سیکیورٹی صورتحال پر چینی سفیر کے بیان کو سفارتی آداب کے منافی قرار دے دیا، چینی سفیر کو دفتر خارجہ طلب کرکے انکے بیان پر احتجاج ریکارڈ کرایا گیا اور احتجاجی مراسلہ حوالے کیاگیا۔ سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس طرح کے بیانات پاک چین سفارتی روایات کی عکاسی نہیں کرتے۔ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے بھی ہفتہ وار بریفنگ کے دوران چینی سفیر کے بیان کو حیران کن قرار دے دیا، انہوں نے کہا کہ چینی سفیر کا بیان پاکستان چین سفارتی روایات کی عکاسی نہیں کرتا۔ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ پاکستان میں چینی باشندوں کے حوالے سے افسوسناک واقعات ہورہے ہیں، پاکستان میں قیادت کی سطح پر یہاں چینی باشندوں, منصوبوں اور کمپنیوں کے تحفظ کے عزم کی تجدید کی گئی ہے۔واضح رہے کہ منگل کو اسلام آباد میں چین کے 75 ویں قومی دن کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ نے چینی شہریوں کو درپیش خطرات پر بیجنگ کے تحفظات کا اظہار کیا تھا اور چینی شہریوں اور سرمایہ کاری کے تحفظ کے لیے مزید اقدامات پر زور دیا۔جیانگ زیڈونگ نے کہا کہ چینی شہریوں کی حفاظت صدر شی جن پنگ کے لیے بہت اہمیت کی حامل ہے اور صدر نے پاکستانی رہنماں سے ملاقاتوں میں متعدد مواقع پر اس بات پر زور دیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی