i پاکستان

چینی قونصل خانے کا اٹک میں میڈیکل ڈسپنسری کی تعمیرکیلئے 40 لاکھ روپے کا عطیہتازترین

August 08, 2024

لاہور میں چین کے قونصلیٹ جنرل نے پنجاب کے ضلع اٹک میں طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے گورنر پنجاب سلیم حیدر خان کو 40 لاکھ روپے کا چیک پیش کر دیا۔گوادر پرو کے مطابق اس رقم سے حکومت پنجاب اٹک میں مقامی غریب لوگوں کو مفت صحت کی سہولیات فراہم کرنے کے لئے ایک میڈیکل ڈسپنسری تعمیر کرے گی۔ گوادر پرو کے مطابق یہ چیک سلیم حیدر خان کی لاہور میں چینی قونصل جنرل ژاو شیرین سے چینی قونصل خانے میں ملاقات کے وقت دیا گیا کی۔ ملاقات کے دوران فریقین نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی