چینی کمپنیوں نے گوادر پورٹ اتھارٹی(جی پی اے) اور گوادر یونیورسٹی کے اشتراک سے پاک چائنا ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ(پی سی وی اینڈ ٹی آئی) میں گوادر کے نوجوانوں کے لیے جاب فیئر کا انعقاد کیا۔گوادر پرو کے مطابق 250 سے زائد گریجویٹس نے جاب فیئر میں شرکت کی، جہاں پانچ کمپنیوں نے اپنے کاروبار کو متعارف کرایا اور الگ الگ ملازمت کے انٹرویو کیے۔ چینی کمپنی اگوین اور چائنا اوورسیز پورٹس ہولڈنگ کمپنی کے حکام کا کہنا تھا کہ اس ایونٹ کا مقصد ادارے کے طلبا اور ضلع گوادر کے گریجویٹس کو بہتر مواقع فراہم کرنا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی