i پاکستان

چینی کمپنیوں کی جانب سے دوسری بار فنڈ ریزنگ ،5.884 ملین روپے کا عطیہتازترین

September 10, 2022

گوادر میں چینی کمپنیوں نے جمعہ کو چائنہ بزنس سینٹر میں فنڈ ریزنگ کے دوسرے راونڈ میں 5.884ملین روپے کا عطیہ دیا۔گوادر پرو کے مطابق فنڈ ریزنگ مہم کے پہلے دور کے دوران گوادر میں کام کرنے والی چینی کمپنیوں کی طرف سے مجموعی طور پر 15 ملین روپے کی رقم جمع اور عطیہ کی گئی ہے جس میں سی او پی ایچ سی نے 2.36 ملین روپے کا عطیہ کیا۔گوادر پرو کے مطابق اس کے بعد ادار وں جیسے کہ نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پروجیکٹ 100,000 روپے، چائنا ہاربر انجینئرنگ کمپنی 700,000 روپے، چائنا پاکستان فرینڈ شپ ہسپتال600,000روپے۔ گوادر ہوا فا ایکسپو سینٹر 200,000 روپے، سی سی سی سی ۔ایف ایچ ڈی آئی انجینئرنگ کمپنی 200,000روپے ، لین ای ٹریڈ سٹی 150,000 روپے ، CCCCسی سی سی سی ۔ پی آئی سی ایل110,000 روپے ، ایچ کے سن100,000 روپے ، یو لن ہولڈنگز100,000 روپے ، ساوتھ سنٹرل یونیورسٹی آف فاریسٹری اینڈ ٹیکنالوجی سے پروفیسر وانگ سین 100,000 روپے اور ، ہینگ گینگ ٹریڈ کمپنی نے 100,000 روپے کا عطیہ د یا۔ انفرادی اور نجی امداد کے علاوہ چین کی حکومت پہلے ہی 100 ملین یوآن دینے کا وعدہ کر چکی ہے۔گوادر پرو کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان،چاو لیجیا ن نے اعلان کیا تھا کہ چین نے چین پاکستان اقتصادی راہداری ( سی پیک ) کے سماجی اور اقتصادی تعاون کے فریم ورک کے تحت پاکستان کو 4000 خیمے، 50,000 کمبل اور 50,000 ترپالیں فراہم کی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی