i پاکستان

چینی کمپنی کی 700 ملین روپیکی سرمایہ کاری ، لاہور سٹی ہسپتاللیز پر لے لیاتازترین

June 12, 2024

چین کی معروف کمپنی جیو چو نے پاکستان کی ٹی این سی انٹرنیشنل کے ساتھ مشترکہ منصوبے کے تحت لاہور سٹی ہسپتال لے لیا ، جیو چو نے ہسپتال کی جانب سے فراہم کی جانے والی طبی خدمات کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے 700 ملین روپے کی خطیر رقم کی سرمایہ کاری کی ہے، اس کا مقصد لاہور کے شہریوں کو اعلی درجے کی صحت کی سہولیات فراہم کرنا ہے۔ ٹی این سی انٹرنیشنل کے سی ای او شفیق احمد خان نے گوادر پرو کو بتایا کہ طبی ترقی کو آگے بڑھانے کے لئے ایک جوائنٹ وینچر قائم کیا گیا ہے۔ اس تعاون کی ابتدائی کامیابی لاہور، پاکستان میں جیو پاک انٹرنیشنل ہسپتال کا قیام تھا، جو اعلی درجے کی دیکھ بھال فراہم کرتا ہے۔ گوادر پرو کے مطابق انہوں نے کہا کہ چینی کمپنی نے 80 فیصد حصص حاصل کر لیے ہیں اور ہسپتال کے طبی سازوسامان اور مشینری کو جدید ترین معیار پر پورا اترنے کے لیے اپ گریڈ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ یکم جون 2024 کو کھولے جانے والے اس ہسپتال میں جدید سہولیات، محکموں، مشینوں اور ٹیکنالوجیز موجود ہیں جو مریضوں کو جامع مدد فراہم کرتی ہیں۔گوادر پرو کے مطابق احمد نے اس بات پر زور دیا کہ ان کی کمپنی سرمایہ کاری بڑھانے اور مختلف صنعتوں جیسے لائیو سٹاک، آٹوموٹو، کان کنی، زراعت، ٹیکنالوجی اور شمسی توانائی میں ترقی کی حوصلہ افزائی کرنے کے لئے متعدد چینی کاروباری اداروں کے دورے میں سہولت فراہم کر رہی ہے۔ گوادر پرو کے مطابق انہوں نے کہا کہ چین کے کاروباری وفود نے مقامی کاروباری افراد کے ساتھ مشترکہ ملاقاتوں اور ملکی مارکیٹ کے مکمل تجزیے کے بعد گہری دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ پاکستان میں سرمایہ کاری میں ان کے اعتماد اور یقین دہانی کو تقویت ملی ہے اور وہ پاکستان کی تیزی سے پھیلتی ہوئی مارکیٹ کی صلاحیت کو دیگر سرمایہ کاری فرموں تک پہنچانے کے لیے پرعزم ہیں۔ گوادر پرو کے مطابق جیو چو کے سی ای او وانگ یانفی نے کہا کہ ہینان کا کاروباری وفد مارچ 2024 میں پاکستان کا دورہ کر رہا تھا۔ اپنے دورے کے دوران ہم نے پاکستان کے متعدد شہروں کا جائزہ لیا اور سرمایہ کاری کے مواقع کا بغور جائزہ لیا۔ صرف دو ماہ کے اندر ہم نے لاہور کے ایک ہسپتال میں اپنی افتتاحی سرمایہ کاری کے منصوبے کو حتمی شکل دی اور اسے 10 سال کے لیے لیز پر لے لیا۔ یہ منصوبہ پاکستان میں ہمارا پہلا منصوبہ ہے اور ہم مختلف شعبوں میں توسیع کے پرعزم منصوبے رکھتے ہیں۔ پاکستان سرمایہ کاری کے لیے ایک بہترین مقام کے طور پر کھڑا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی